لاہور، ٹرانس جینڈر ایکٹ کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج
7 Oct 2022 21:06
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دینی جماعتوں اور سیاست دانوں نے فحاشی اور ہم جنس پرستی کے قانون کو مسترد کر دیا، اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر قانون کو غیر شرعی قرار دیا ہے، آئین پاکستان کے مطابق ملک میں قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی نہیں ہو سکتی۔
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کی جانب سے ٹرانس جینڈر ایکٹ کیخلاف مال روڈ پر ریگل چوک میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر جماعت سراج الحق نے کی۔ ریلی ریگل چوک میں پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ میں تبدیل ہو گئی۔ ریلی میں علامہ سید جواد نقوی، امیر العظیم، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، علامہ حافظ نصیر احمد نورانی، مولانا جاوید قصوری، ذکراللہ مجاہد سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈر قانون کو ختم نہ کیا گیا تو اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے، لوگ کرسی کی خاطر وفاقی دارالحکومت کا گھیراؤ کر رہے ہیں، ملک کی معاشرتی اقدار کے دفاع کیلئے دارالحکومت کا گھیراؤ کیوں نہیں جا سکتا۔
خبر کا کوڈ: 1018143