QR CodeQR Code

ملتان، ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں صبحانہ

6 Oct 2022 17:33

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کچھ نادیدہ قوتیں پاکستان میں فرقہ وارانہ تصادم کروا کر خون ریزی اور افراتفری پھیلانے کے در پہ ہیں جسے تمام مذہبی جماعتوں کو مل کر اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا، سیالکوٹ میں ایک ذاکر کا قتل اسی سازش کی کڑی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونلسل کے نائب صدر اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل کی رہائش گاہ پر صبحانہ میں شرکت کی۔ ان کے ساتھ سید ناصر عباس شیرازی، سلیم عباس صدیقی، علامہ سید اقتدار حسین نقوی بھی موجود تھے۔ وہاں پر پاکستان ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کی طرف سے ان کو ناشتہ دیا گیا۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب کے صدر میاں آصف محمود اخوانی، مفتی محمد عثمان پسروری، مظہر جاوید، مرزا ارشد قادری، علامہ عبدالحق مجاہد، علامہ عبدالرحیم گجر، ڈاکٹر محمد اکمل مدنی، حافظ اللہ دتہ کاشف ایڈوکیٹ، راو عارف رضوی رکن الدین حامدی، بشارت قریشی، بابو نفیس انصاری، ہدایت اللہ رحمانی، فا روق پسروری، اشفاق سعیدی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین اور ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر میاں آصف محمود اخوانی اور جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کچھ نادیدہ قوتیں پاکستان میں فرقہ وارانہ تصادم کروا کر خون ریزی اور افراتفری پھیلانے کے درپے ہیں جسے تمام مذہبی جماعتوں کو مل کر سازش کو ناکام بنانا ہوگا، سیالکوٹ میں ایک ذاکر کا قتل اسی سازش کی کڑی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے کہ یہود و نصاریٰ مل کر پاکستانی عوام کو آپس میں لڑا کر پاکستان میں عراق، لیبیا، شام، افغانستان جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں اور یہ مذہبی رہنماؤں اور سیاستدانوں کی فراست کا امتحان ہے۔


خبر کا کوڈ: 1017942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1017942/1/ملتان-ملی-یکجہتی-کونسل-کی-جانب-سے-علامہ-راجہ-ناصر-عباس-جعفری-کے-اعزاز-میں-صبحانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com