لاہور، ذاکر نوید عاشق بی اے کی نماز جنازہ کے مناظر
4 Oct 2022 14:34
مال روڈ پر گورنر ہاوس کے باہر نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما مولانا حسن رضا ہمدانی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سمیت دیگر شیعہ جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔
اسلام ٹائمز۔ سیالکوٹ میں مجلس عزاء سے خطاب کے دوران شہید ہونیوالے لاہور کے ذاکر نوید عاشق بی اے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ مال روڈ پر گورنر ہاوس کے باہر نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما مولانا حسن رضا ہمدانی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سمیت دیگر شیعہ جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے شرکاء نے ماتم کیا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
خبر کا کوڈ: 1017574