تہران میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا خطاب
3 Oct 2022 21:34
اپنے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا، صرف اسلامی جمہوریہ کا مخالف نہیں ہے بلکہ وہ سرے سے طاقتور اور خودمختار ایران کا مخالف ہے، وہ لوگ پہلوی دور کا ایران چاہتے ہیں جو دودھ دینے والی گائے کی طرح ان کے احکامات کی تعمیل کرے، جھگڑا ایک جوان لڑکی کی موت یا باحجاب اور ناقص حجاب کا نہیں ہے، کیونکہ بہت سی ایسی خواتین جو مکمل حجاب میں نہیں ہوتی ہیں وہ بھی اسلامی جمہوریہ کے کٹر حامیوں میں شامل ہیں اور مختلف پروگراموں میں شرکت کرتی ہیں، اصل جھگڑا اسلامی مملکت ایران کی خودمختاری، استقامت، استحکام اور قوت و طاقت کا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ ایران کی مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں ڈیفنس یونیورسٹیوں کی مشترکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب پیر کے روز تہران کی امام حسن مجتبی علیہ السلام آفیسرز اینڈ پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے خطاب کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کی تقریر سے پہلے ایران کی مسلح فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف بریگیڈیر جنرل باقری نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ: 1017445