QR CodeQR Code

راولپنڈی، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں محفل مسالمہ

15 Sep 2022 21:35

محفل مسالمہ کی صدارت معروف شاعر و ادیب، سابق صدر اکادمی ادبیات اور قومی اکادمی اردو زبان ڈاکٹر افتخار عارف نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں معروف شاعر ثاقب اکبر، پروفیس جلیل عالی اور تنویر حیدر تھے۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، راولپنڈی میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جڑواں شہروں سے کثیر تعداد میں شعراء کرام نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ راولپنڈی فرامرز رحمان زاد نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر پاکستان کے عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پاکستانی عوام اس آفت پر کامیابی سے قابو پالیں گے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اربعین مزاحمت کی علامت اور 1400 سال بعد حضرت زینب (س) اور امام زین العابدین سجاد (س) کے ذریعے ایک بے مثال ذریعہ ابلاغ بن گیا ہے اور یہ سلسلہ حضرت مہدی علیہ السلام کے ظہور پر تک جاری و ساری رہے گا۔ محفل مسالمہ کی صدارت معروف شاعر و ادیب، سابق صدر اکادمی ادبیات اور قومی اکادمی اردو زبان ڈاکٹر افتخار عارف نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں معروف شاعر ثاقب اکبر، پروفیس جلیل عالی اور تنویر حیدر تھے۔ در این اثنا انجم خلیق، میان تنویر حسین قادری، احمد محمود الزمان، حافظ نور قادری، قاری یحییٰ اشرف، شکیل اختر، رفیق مغل، جنید آزر، وفا چشتی، کاشف عرفان، نسیم سحر، سائل نظامی، عقیل عباس، علی اکبر ناطق، محبوب ظفر، قیوم طاہر، منظر نقوی، عبدالقادر تابان، محمد نصیر زندہ، طاہر اسیر، پروفیسر نصرت بخاری، نزاکت علی نازک، رانا عبدالرب، محمد تعجیل مہدی، شہباز علی عباسی، ناصر منگل، مزمل عباس شجر سمیت دیگر افراد نے اپنا کلام پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 1014526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1014526/1/راولپنڈی-خانہ-فرہنگ-اسلامی-جمہوریہ-ایران-میں-محفل-مسالمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com