QR CodeQR Code

شہدائے وڈانی امام بارگاہ کی 13ویں برسی

8 Sep 2022 09:46

برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ شہدا ہمارا اثاثہ ہیں، یہ شہدا کی برکات ہیں کہ وہ زندہ و جاوید ہیں، شہدا کی یاد کسی بھی قوم کے لیے نعمت سے کم نہیں ہے، ہر سال ان شہدا کی یاد جہاں ہمارے دلوں کو جلا بخشتی ہے وہیں دنیا کو پیغام دیتی ہے کہ ہم وہ قوم ہیں جو شہادت کو افتخار سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہدائے وڈانی امام بارگاہ کی 13ویں سالانہ برسی کا انعقاد کیا گیا، برسی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری تعلیم عارف الجانی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب مولانا اقتدار نقوی، ضلعی صدر ڈی جی خان انعام حیدر زیدی، ضلعی صدر لیہ مولانا ساجد اسدی، مولانا عاشق حسین مسکین اور دیگر شرکت کی۔ برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ شہدا ہمارا اثاثہ ہیں، یہ شہدا کی برکات ہیں کہ وہ زندہ و جاوید ہیں، شہدا کی یاد کسی بھی قوم کے لیے نعمت سے کم نہیں ہے، ہر سال ان شہدا کی یاد جہاں ہمارے دلوں کو جلا بخشتی ہے وہیں دنیا کو پیغام دیتی ہے کہ ہم وہ قوم ہیں جو شہادت کو افتخار سمجھتے ہیں، دنیا ہمارے جذبہ شوق شہادت سے خائف ہے، یہ شہادت کا شوق ہمیں کربلا سے ملتا ہے جو ہمارے لیے درس گاہ ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1013300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1013300/1/شہدائے-وڈانی-امام-بارگاہ-کی-13ویں-برسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com