QR CodeQR Code

ناصر عباس شیرازی کا ڈسٹرکٹ بار سے خطاب

8 Sep 2022 09:42

ڈی جی خان بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ قومی بیانیہ، غیر ملکی عدم مداخلت، قومی مفاد کو مقدم رکھنا، نظریہ پاکستان کا احیا، آزاد عدلیہ اور اسلامی جمہوریت کے حقیقی معنوں میں احیا کو داخلی استحکام کے لئے ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازیخان میں خطاب کرتے ہوئے قومی بیانیہ، غیر ملکی عدم مداخلت، قومی مفاد کو مقدم رکھنا، نظریہ پاکستان کا احیا، آزاد عدلیہ اور اسلامی جمہوریت کے حقیقی معنوں میں احیا کو داخلی استحکام کے لئے ضروری قرار دیتے ہوئے سیاسی غلامی کو ختم کرنے کے لئے عوامی جدوجہد کو ضروری قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار سید ناصر عباس شیرازی نے یوم دفاع کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان میں "پاکستان کو درپیش چیلنجز اور راہ حل "کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار میں استقبالیہ کلمات صدر بار محمد عارف گورمانی ایڈووکیٹ نے ادا کئے، ممبر پنجاب بار محمد اقبال ثاقب نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔  صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار نقوی نے آخر میں دعا کروائی، اس موقع پر اراکین بار کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم عارف علی الجانی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم صدیقی بھی ہمراہ تھے۔ ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ڈی جی خان انعام حیدر نے علاقہ میں مجلس وحدت مسلمین کی کاوشوں بالخصوص سیلاب متاثرین کی امدادی مہم سے آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1013299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1013299/1/ناصر-عباس-شیرازی-کا-ڈسٹرکٹ-بار-سے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com