سندھ میں امامیہ اسکاؤٹس کی امدادی مہم جاری
6 Sep 2022 17:12
امامیہ اسکاؤٹس کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے سندھ بھر میں امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں اسکاؤٹس رضاکار عوام کی مدد میں مصروف ہیں۔ اب تک کئی لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان کپڑے، خشک اجناس، منرل واٹر، بسکٹ، برتن، خیمہ و دیگر اشیائے ضروریہ سندھ کے مختلف اضلاع میں موجود سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جاچکا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ذیلی ادارے امامیہ اسکاؤٹس کی جانب سے مسلسل بارش و سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ کے دور دراز علاقوں میں راشن کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے اور متاثرین کے لئے مختلف مقامات پر مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ امامیہ اسکاؤٹس کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے سندھ بھر میں امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں اسکاؤٹس رضاکار عوام کی مدد میں مصروف ہیں۔ اب تک کئی لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان کپڑے، خشک اجناس، منرل واٹر، بسکٹ، برتن، خیمہ و دیگر اشیائے ضروریہ سندھ کے مختلف اضلاع میں موجود سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جاچکا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1013047