QR CodeQR Code

اصغریہ علم و عمل تحریک کے تحت امدادی مہم جاری

4 Sep 2022 15:46

امدادی مہم کے دوران فری میڈیکل کیمپس، خشک راشن، پکا پکایا کھانا اور باقی ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی مریضوں کا چیک اپ کیا جارہا ہے اور ان کو ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے مسلسل بارش و سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف مقامات پر سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو پانی سے نکالا جا رہا ہے، سندھ کے دور دراز علاقوں میں راشن کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے اور متاثرین کے لئے مختلف مقامات پر مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شہزاد رضا نے وفد کے ہمراہ خیرپور ناتھن شاہ کا دورہ کیا، اس موقع پر سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا اور ان کو کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کیں۔ امدادی مہم کے دوران میڈیکل کیمپس، خشک راشن، پکا پکایا کھانا اور باقی ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ امدادی مہم کی مناسبت سے سیلاب متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی مریضوں کا چیک اپ کیا جارہا ہے اور ان کو ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1012735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1012735/1/اصغریہ-علم-عمل-تحریک-کے-تحت-امدادی-مہم-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com