QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے امدادی کاررواں روانہ

31 Aug 2022 21:11

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے سامان لے جانیوالی ٹیموں کو رخصت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے عطیات اور پیک شدہ سامان ’’سفینہ جمعیت برائے تعاون‘‘ کو دیں، ہماری ٹیمیں بلاتفریق مذہب و مسلک انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں، کچھ تکفیری اور شرپسند عناصر اس موقع پر بھی فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں جو ان کی بدبودار سوچ کی عکاسی ہے، عوام ایسے شرپسندوں کی باتوں پرکان نہ دھریں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان و راشن کی گاڑیاں روانہ کردی گئیں۔ علامہ سید جواد نقوی نے ریلیف ٹیموں کو رخصت کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ شہری بڑھ چڑھ کر سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کردار ادا کریں، اپنے عطیات اور پیک شدہ سامان ’’سفینہ جمعیت برائے تعاون‘‘ کو دیں، ہمارے جوان انہیں سیلاب متاثرین تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو شہری عطیات دینا چاہتے ہیں وہ فون نمبر 03344401042 پر رابطہ کرکے رہنمائی لے سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1012096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1012096/1/لاہور-جامعہ-عروۃ-الوثقی-سے-امدادی-کاررواں-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com