QR CodeQR Code

ہمدرد ہاوس ملتان کے نونہالوں کی سیلاب زدگان کیلئے زحمات

28 Aug 2022 15:11

سامان کو پہلے ایک ترتیب کے ساتھ الگ الگ کیا جاتا ہے، اس کے بعد مختلف قسم کی چیزوں کو الگ الگ رکھا جاتا ہے۔ جیسے راشن کے آنے والے بوروں میں سے چاول، دالیں، چینی، گھی، نمک، مرچ، مصالے، دودہ کے ڈبوں کو الگ الگ کر کے پھر جب راشن پیک تیار کیے جاتے ہیں تو انہیں ہر ایک راشن بیگ میں مقررہ تعداد اور مقدار میں ڈالا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایچ ڈی ایم سی کی تمام امدادی کاروائیوں کا مرکز ملتان کے بوسن روڈ پر واقع ہمدرد ہاوس ہے۔ جہاں ستر کے قریب یتیم بچے زیر کفالت ہیں۔ کچھ دنوں سے ملک بھر سے امدادی سامان ہمدرد پہنچ رہا ہے، اس کی ان لوڈنگ، سورٹنگ اور پیکنگ کے فرائض ہمدرد ہاوس میں زیر کفالت بچے انجام دے رہے ہیں۔ ان بچوں کا سیلاب زدگان کی امداد میں اپنا کردار ادا کرنے کا جذبہ اور محنت قابل تحسین ہے۔ کئی ٹرکوں پر مشتمل اجناس، دودھ، راشن، میڈیسنز، کپڑے اور بستر وغیرہ جونہی ہمدرد ہاوس پہنچتے ہیں، بچے بغیر کسی تاخیر کے اسے پیکٹوں میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ سامان کو پہلے ایک ترتیب کے ساتھ الگ الگ کیا جاتا ہے، اس کے بعد مختلف قسم کی چیزوں کو الگ الگ رکھا جاتا ہے۔ جیسے راشن کے آنے والے بوروں میں سے چاول، دالیں، چینی، گھی، نمک، مرچ، مصالے، دودہ کے ڈبوں کو الگ الگ کر کے پھر جب راشن پیک تیار کیے جاتے ہیں تو انہیں ہر ایک راشن بیگ میں مقررہ تعداد اور مقدار میں ڈالا جاتا ہے اور ان تیار شدہ راش بیگز کو الگ کر کے رکھ دیا جاتا ہے۔ اسی طرح امدادی سامان میں آنے والے کپڑے ایک قسم کے نہیں ہوتے بلکہ کئی طرح کے ہوتے ہیں، جیسے بڑوں کے لیے الگ، بچوں اور خواتیں کے لیے الگ، نئے الگ، پرانے الگ، انہیں اسی ترتیب سے پہلے الگ الگ کیا جاتا ہے، پھر کپڑوں کے پیک تیار کیے جاتے ہیں۔ ایک ایک فیملی کے لیے تیار ہونے والے راشن بیگ کیساتھ کپڑے الگ سے پیک کر کے رکھے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1011516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1011516/1/ہمدرد-ہاوس-ملتان-کے-نونہالوں-کی-سیلاب-زدگان-کیلئے-زحمات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com