QR CodeQR Code

راولپنڈی، امامیہ ریلیف سیل اور آئی ایس او کے زیراہتمام امدادی کیمپ

28 Aug 2022 01:04

مختلف یونٹس کی طرف سے مرکزی امام بارگاہ واہ کینٹ، ڈگی محلہ امام بارگاہ ایبٹ آباد، قائد اعظم یونیورسٹی، امام بارگاہ تریٹ سیداں اور مسجد خدیجتہ الکبریٰ علی پور میں ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں.


اسلام ٹائمز۔ بارشوں اور دریاوں میں طغیانی کیوجہ سے ملک کے بیشتر اضلاع میں سیلاب کیوجہ سے تباہی مچی ہوئی ہے۔ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آئی ایس او کے مرکزی صدر زاہد مہدی نے ہم وطنوں سے امداد کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے مختلف یونٹس کی طرف سے مرکزی امام بارگاہ واہ کینٹ، ڈگی محلہ امام بارگاہ ایبٹ آباد، قائد اعظم یونیورسٹی، امام بارگاہ تریٹ سیداں اور مسجد خدیجتہ الکبریٰ علی پور میں ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ضروری اشیاء و فنڈز جمع کیے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1011413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1011413/1/راولپنڈی-امامیہ-ریلیف-سیل-اور-ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-امدادی-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com