QR CodeQR Code

امامیہ اسکاوٹس کی تونسہ میں امدادی سرگرمیاں

22 Aug 2022 08:13

آئی ایس او کے ادارہ امامیہ ریلیف سیل، ہمدرد ڈزاسٹر مینجمنٹ سیل اور پاکستان میڈیکس کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے خیمے، خوراک، ادویات پہنچائی گئی ہیں۔ مشترکہ ریلیف آپریشن میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان اور ڈیرہ غازی ڈویژن کی طرف سے امامیہ اسکاوٹس نے اپنی خدمات انجام دیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اس وقت تاریخ کے شدید ترین مون سون کی زد میں ہے۔ بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کے پی کے اور سندھ کی طرح جنوبی پنجاب کے کئی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں۔ کوہ سلیمان سے آنے والے بارشوں کے پانی نے تونسہ میں بھی ہر طرف تباہی مچا دی ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں دیہات زیر آب آچکے ہیں۔ مکانات اور فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ اس صورتحال میں آئی ایس او کے ادارہ امامیہ ریلیف سیل کی جانب سے خیمے تقسیم کیے گئے،  ہمدرد ڈزاسٹر مینجمنٹ سیل اور پاکستان میڈیکس کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے خوراک تقسیم کی گئی جبکہ پاکستان میڈیکس کی جانب سے ادویات پہنچائی گئیں اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ مشترکہ ریلیف آپریشن میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان اور ڈیرہ غازی ڈویژن کی طرف سے امامیہ اسکاوٹس نے اپنی خدمات انجام دیں۔


خبر کا کوڈ: 1010357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1010357/1/امامیہ-اسکاوٹس-کی-تونسہ-میں-امدادی-سرگرمیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com