QR CodeQR Code

مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے نئے تعلیم سال کا آغاز

30 Jul 2022 19:41

نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نئے اسلامی سال کیساتھ ہمارا تعلیمی سال شروع ہونے کا مطلب بھی یہی ہے کہ ہم اپنی تعلیم کو حسینیت سے مربوط کریں اور اپنے تعلیمی سال کی بنیاد کربلا پر رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے زیر کنٹرول مدارس میں نئے تعلیمی سال کا آٖغاز ہوگیا۔ اس حوالے سے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلیمی سال محرم الحرام کے آغاز کیساتھ ہی شروع ہو رہا ہے، محرم الحرام سوگ اور عزاء کی علامت ہے، لیکن مکتبی و نظریاتی تشیع میں محرم عزم، استقامت، حماسہ، جرات، شجاعت اور قیام کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم تجدید عہد کا مہینہ ہے اور حسنیت و کربلا ہی تشیع کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ قمری سال ہم رسومات سے شروع کرتے ہیں اور تعلیمی سال کا آغاز  تقریبات سے شروع کرتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ نہ رسومات کا سال ہے، نہ تقریبات کا، بلکہ عاشورا و کربلا کی روح تعلیم کی بنیاد بنے۔


خبر کا کوڈ: 1006813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1006813/1/مجمع-المدارس-تعلیم-الکتاب-والحکمہ-کے-نئے-سال-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com