QR CodeQR Code

سرگودہا، عظمت غدیر و عاشورہ کانفرنس

21 Jul 2022 23:16

کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں مقامی علمائے، عمائدین، عوام اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ مبلغین کے چھٹے سالانہ اجتماع کے موقع پر عید غدیر اور استقبال محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے زیراہتمام سرگودہا میں عظمت غدیر و عاشورہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں مقامی علمائے، عمائدین، عوام اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس علمائے امامیہ کے مرکزی رہنما مولانا ضیغم حسین، جامعہ محمدیہ سرگودہا کے پرنسپل مولانا نصیر حیدر اعوان سمیت اہم شخصیات نے شرکا سے خطاب کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شرکا نے بھرپور انداز میں استقبال کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 1005357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1005357/1/سرگودہا-عظمت-غدیر-عاشورہ-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com