QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں حرمت محرم کانفرنس

21 Jul 2022 20:33

مقررین کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ نے عزت کی موت ذلت و خواری کی زندگی سے بہتر ہے اور شہادت عظمی کا مرتبہ حاصل کرکے دنیائے انسانیت کے سامنے اسلام کے آفاقی پیغام کو ایک ایسے انداز میں پیش کیا، اور اپنے اوپر ہونیوالے ظلم و ستم کو سہ کر حق و باطل کے درمیان جو حد فاضل کھینچی اور حق گوئی و شہادت کی ایسی عظیم مثال قائم کی کہ وہ رہتی دنیا کیلئے آزادی، مساوات اور جمہوریت کی علامت بننے کیساتھ اقامت دین و تحریکات اسلامی کیلئے چشمۂ ہدایت بن گئے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے زیراہتمام "حرمت محرم کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا جس میں مکتب حسینیؑ کے پیرو کار شیعہ سنی علمائے کرام، مشائخ عظام، عمائدین، دانشوروں، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خصوصی خطاب میں خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، پیر محمد حبیب عرفانی، پیر سید شمس الرحمان مشہدی، مفتی ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، پروفیسر ظفر اللہ شفیق، پروفیسر عبدالغفور راشد، ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا، پیر غلام رسول اویسی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ڈاکٹر سید محمود غزنوی، علامہ اصغر عارف چشتی، علامہ عاصم مخدوم، علامہ محمد حسین گولڑوی، مفتی سید عاشق حسین، مولانا عبدالخبیر آزاد، پیر جنید امین، پیر سلطان ریاض الحسن، میر آصف اکبر، مفتی محمد اصغر صدیقی، پیر محمد صفدر گیلانی، پیر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیر برہان الدین عثمانی، پیر وقاص منور مجددی، پیر سید علی رضا گیلانی، پیر سید علی رضا فضل شاہ، پیر عاصم سہروردی، ڈاکٹر علی اکبر الازہری، پروفیسر حافظ ناصر محمود، مفتی محمد شبیر انجم سمیت دیگر رہنماوں اور عمائدین نے محرم الحرام کے تقدس اور کربلا کے پیغام پر اظہار خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 1005338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1005338/1/لاہور-جامعہ-عروۃ-الوثقی-میں-حرمت-محرم-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com