QR CodeQR Code

روسی صدر کی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات

20 Jul 2022 01:29

تہران میں ہونے والی ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ اگر نیٹو کا راستہ نہ روکا جائے تو پھر وہ ہر حد کو پار کردیتی ہے اور اگر یوکرین میں اسے روکا نہ جاتا تو کچھ عرصے بعد وہ کریمیا کے بہانے یہی جنگ شروع کردیتی۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن جو ایران، روس اور ترکی کے مابین ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے کی غرض سے تہران کے دورے پر ہیں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ امریکیوں کا شام کے مشرقی فرات علاقے کے زرخیز اور تیل سے مالامال علاقوں پر غاصبانہ قبضہ ہے، اس مسئلے کو انہیں اس علاقے سے باہر نکال کر ختم کیا جانا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نیٹو کا راستہ نہ روکا جائے تو پھر وہ ہر حد کو پار کردیتی ہے اور اگر یوکرین میں اسے روکا نہ جاتا تو کچھ عرصے بعد وہ کریمیا کے بہانے یہی جنگ شروع کردیتی۔


خبر کا کوڈ: 1005014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1005014/1/روسی-صدر-کی-آیت-اللہ-العظمی-خامنہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com