QR CodeQR Code

رجب طیب اردوغان کی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات

19 Jul 2022 22:16

تہران میں ہونے والی ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیئے، شام پر فوجی حملہ قطعی طور پر شام کے لئے بھی نقصان دہ ہے، ترکی کے لئے بھی نقصان دہ ہے اور پورے خطے کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے بارے میں آستانہ امن مذاکرات میں شرکت کے لئے تہران کے دورے پر آئے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے  رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیئے، شام پر فوجی حملہ قطعی طور پر شام کے لئے بھی نقصان دہ ہے، ترکی کے لئے بھی نقصان دہ ہے اور پورے خطے کے لئے بھی نقصان دہ ہے، دہشت گردی سے ضرور لڑنا چاہیئے لیکن شام پر فوجی حملہ دہشت گردوں کے حق میں ہوگا اور یقینا دہشت گرد بھی صرف ایک گروہ تک محدود نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1004991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1004991/1/رجب-طیب-اردوغان-کی-آیت-اللہ-العظمی-خامنہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com