QR CodeQR Code

مجلس علمائے شیعہ سندھ کا اجلاس

16 Jul 2022 21:25

اجلاس کی صدارت علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی، اجلاس میں سندھ کے مختلف اضلاع سے علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے علامہ سید صادق رضا تقوی صاحب کو کثرت رائے سے مجلس علمائے شیعہ سندھ کا صدر منتخب کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ سید صادق رضا تقوی مجلس علمائے شیعہ سندھ کے صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی ادارے مجلس علمائے شیعہ سندھ کا تنظیم سازی اجلاس امام بارگاہ کربلا دادن شاہ حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی، اجلاس میں سندھ کے مختلف اضلاع سے علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے علامہ سید صادق رضا تقوی صاحب کو کثرت رائے سے مجلس علمائے شیعہ سندھ کا صدر منتخب کرلیا، علامہ صادق رضا تقوی سے علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے عہدے کا حلف لیا۔ اجلاس میں مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ عیسیٰ امینی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ مختار امامی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ اصغر شہیدی، علامہ صادق جعفری، سرپرست مدرسہ مشارالعلوم و خطیب مسجد ابوالفضل العباسؑ علامہ سید حیدر عباس زیدی، ضلعی رہنماء ایم ڈبلیو ایم علامہ گل حسن مرتضوی، علامہ ملازم حسین، مولانا ساجد علی ساجدی و دیگر بھی شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 1004567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1004567/1/مجلس-علمائے-شیعہ-سندھ-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com