QR CodeQR Code

حج 2022ء کی تصاویر

8 Jul 2022 19:52

حج کے موقع پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اپنے جوبن پر ہوتی ہے اور بڑی تعداد میں انسانوں کو جہنم سے نجات ملتی ہے۔ حج کے موقع پر ایثار و محبت اور بھائی چارے کا بے مثال مظاہرہ دیکھنے میں آتا ہے جو اسلام کی تعلیمات کا عکاس ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حج کا اولین مقصد اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا اور اپنے نفس کو پاکیزہ کرنا ہے، یہ ایک مشقت سے بھرپور عبادت ہے جو ہر مسلمان کو آخرت کی تیاری اور اللہ کے سامنے پیش ہونے سے پہلے زاد راہ اختیار کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ رواں سال دس لاکھ سے زائد مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی، اس موقع پر حجاج کرام رب کے حضور انتہائی گریہ وزاری کرتے رہے اور فضائیں ذکر و اذکار سے معطر رہیں، ہر طرف روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، حج 1443ھ کی کچھ تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہیں۔ لبیک اللہم لبیک کا ورد کرتے ہوئے دنیا کے کونے کو نے سے مسلمان اللہ کے گھر کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ حج ارکان اسلام میں شامل ہے اور ہر صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک بار لازمی فرض ہے۔ حج کے موقع پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اپنے جوبن پر ہوتی ہے اور بڑی تعداد میں انسانوں کو جہنم سے نجات ملتی ہے۔ حج کے موقع پر ایثار و محبت اور بھائی چارے کا بے مثال مظاہرہ دیکھنے میں آتا ہے جو اسلام کی تعلیمات کا عکاس ہے۔ ننھے بچے بھی اپنے والدین کے ہمراہ احرام پہنے ایمان افروز لمحات کی برکتیں حاصل کرتے ہیں۔ ہر رنگ اور نسل سے تعلق رکھنے والے لوگ اللہ تعالیٰ کے دربار میں اپنی مناجات لے کر حاضر ہوتے ہیں۔ ایام حج میں مقدس مقامات پر ہر جانب سر ہی سر نظر آتے ہیں جن کو سہولیات کی فراہمی کیلئے سعودی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1003407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1003407/1/حج-2022ء-کی-تصاویر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com