QR CodeQR Code

آیت اللّہ الحاج سید مرتضٰی حسین صدرالافاضل کی یاد میں سیمینار

4 Jul 2022 18:18

آیت اللّہ حاج سید حسین مرتضٰی نقوی (قم) نے اپنے خصوصی خطاب میں فاضل لکھنؤی کی علمی ادبی اور مذہبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ علامہ کاظم رضا نے علّٰامہ ساجد نقوی کا پیغام سنایا اور مولانا کی علمی اور دینی خدمات بیان کیں۔ ڈاکٹر آغا سلمان باقر اور معروف صحافی حسین نقی، پروفیسر جمیل احمد رضوی نے ادبی کارناموں پر روشنی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ معروف ادیب، ماہر غالبیات و  لسانیات، محقق، محدث و مفسر قرآن آیت اللّہ الحاج سید مرتضٰی حسین صدرالافاضل علیہ الرحمۃ کی شخصیت پر بزم فاضل کے زیر اہتمام دیوان سلمان فارسی حالی روڈ گلبرگ لاہور میں سیمینار منعقد ہوا، جس میں تمام مکاتب فکر کے اہل علم و ادب علماء شاگردان،  پیر نو بہار شاہ، سید علی رضا نقوی، انجمن وظییفہ سادات کے عہدیداروں، سینئر صحافی فیضان نقوی، سینئر صحافی علی جاوید نقوی، علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ سید محمد ظفر نقوی، نواب منور عالم، علامہ سید ساجد علی نقوی کے نمائندہ وفد، وفاق المدارس الشیعہ کے عمائدین اور جامعہ المنتظر کے وفد اور مولانا کے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 1002675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1002675/1/آیت-الل-ہ-الحاج-سید-مرتض-ی-حسین-صدرالافاضل-کی-یاد-میں-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com