QR CodeQR Code

لاہور، طفلان مسلم ورکشاپ کا انعقاد

3 Jul 2022 12:36

چیئرمین ادارہ التنزیل پاکستان ڈاکٹر سید علی عباس نقوی کا کہنا تھا کہ طفلان مسلم ورکشاپ آج کے پُرآشوب دور میں نونہالان اور نوجوانان(طلباء و طالبات)کیلئے تربیت سازی کا منفرد خیمہ ہے، جو ناصرین امام (عج) کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ التنزیل لاہور کے  زیراہتمام 12 ویں سالانہ طفلانِ مسلم ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں لاہور بھر کے سینکڑوں بچوں نے شرکت کی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ادارہ التنزیل ڈاکٹر علی عباس نقوی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تربیت طفلان و نونہالان کیلئے طفلان مسلم ورکشاپ خصوصی اور منفرد کردار ادا کر رہی ہے، جس میں بچوں کیلئے دینی علوم کی کلاسز سمیت مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں ملٹی میڈیا، سیر و تفریح، تیر اندازی، تیراکی وغیرہ شامل تھیں۔


خبر کا کوڈ: 1002475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1002475/1/لاہور-طفلان-مسلم-ورکشاپ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com