QR CodeQR Code

لاہور، ادارہ منہاج الحسینؑ میں ’’ذبیح منی و کربلا کانفرنس‘‘

3 Jul 2022 09:22

کانفرنس میں میں مختلف مسالک کے جید علماء کرام و مشائخ عظام نے ’’فلسفہ شہادت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان سے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر آیت اللہ محسن الحکیمؒ، آیت اللہ سعید الحکیمؒ سمیت حکیم خاندان کے دیگر علماء و فقہاء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسین ؑجوہر ٹاؤن لاہور کے زیر اہتمام "ذبیح منی و کربلا (علیھما السلام) کانفرنس" منعقد ہوئی، جس میں مختلف مسالک کے جید علماء کرام و مشائخ عظام نے ’’فلسفہ شہادت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان سے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر آیت اللہ محسن الحکیمؒ، آیت اللہ سعید الحکیمؒ  سمیت حکیم خاندان کے دیگر علماء و فقہاء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ حوزہ علمیہ نجف اشرف عراق سے علماء کرام کا تین رکنی خصوصی وفد شریک ہوا۔ کانفرنس سے علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سرپرست اعلی ادارہ منہاج الحسین لاہور، علامہ شیخ ساجد رضا خان، علامہ عقیل اختر ترابی، علامہ نسیم عباس کاظمی، علامہ حسن رضا باقر، علامہ رائے ظفر علی، علامہ غلام مصطفیٰ نیئر علوی، علامہ رشید ترابی، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مفتی شبیر انجم مدنی، پیر وقاص منور مجددی، محمد حسین گولڑوی، بیرسٹر معصومہ بخاری، فیاض گوندل ایڈووکیٹ سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کے جید علماء اور دانشور حضرات نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1002425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1002425/1/لاہور-ادارہ-منہاج-الحسین-میں-ذبیح-منی-کربلا-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com