QR CodeQR Code

اسلام آباد، جانثاران بقیۃ اللہ ورکشاپ

23 Jun 2022 20:51

جامع مسجد امام صادق علیہ السلام جی نائن اسلام آباد میں جاری ملک گیر ورکشاپ میں علمائے کرام قرآن فہمی، سیرت معصومین علیھم السلام، احکام اسلامی، عقائد، اخلاق اسلامی کے موضوعات پر دروس دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی شعبہ محبین کے زیراہتمام ملک گیر جانثاران بقیۃ اللہ محبین ورکشاپ جامع مسجد امام صادق علیہ السلام جی نائن اسلام آباد میں جاری ہے۔ ورکشاپ میں ملک کے گوشے گوشے سے سینکڑوں کی تعداد میں امامیہ طلبہ شریک ہیں۔ آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام سالانہ مرکزی محبین ورکشاپ میں علمائے کرام قرآن فہمی، سیرت معصومین علیھم السلام، احکام اسلامی، عقائد، اخلاق اسلامی کے موضوعات پر دروس دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں تعلیم اور تنظیم سے متعلق موضوعات جیسے حالات حاضرہ، کیریئر کونسلنگ اور تنظیم کی ضرورت، مقاصد اور تاریخ و خدمات پر یونیورسٹی پروفیسرز اور تنظیم کے موجودہ اور سابق مسئولین سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گروپ ڈسکشنز، عزاداری اور مقابلہ جات کا سلسلہ ببھی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1000750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1000750/1/اسلام-ا-باد-جانثاران-بقیۃ-اللہ-ورکشاپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com