QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کے قائدین کا دورہ ترکی

22 Jun 2022 16:08

شعبہ امور خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم مستقبل میں متعدد ممالک میں ایسے دوروں کے اہتمام کا ارادہ رکھتے ہیں، شرکاء کے لیے اہلیت کا معیار مقرر کیا گیا ہے اور شرکاء کا انتخاب ایک کمیٹی اس معیار کو سامنے رکھتے ہوئے کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی معروف مذہبی سیاسی پارٹی جماعت اسلامی پاکستان اور اس کی برادر تنظیموں کی قیادت ترکی کی تعلیمی و تربیتی تحریک انسان و مدنیت فاونڈیشن کے تعاون سے تعلیم و سفر نامی مطالعاتی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکی میں میں موجود ہیں۔ جماعت اسلامی کے شعبہ امور خارجہ کے مطابق تنظیم اور اس سے منسلک ذیلی تنظیموں کے قائدین نے ترک فاونڈیشن کے مرکز میں اسلامی تحریک کی تاریخ کے موضوع پر سیمینار میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ اس دورے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں، حکومتی شعبہ جات، تھنک ٹینکس اور ترک میڈیا اور ترک سول سوسائٹی کے اداروں سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ جماعت اسلامی  کے شعبہ امور خارجہ کے مطابق حال ہی میں اس سرگرمی کا آغاز کیا گیا ہے اور اسے Journeys & Learning یا تعلیم و سفر کا عنوان دیا گیا ہے۔ شعبہ امور خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم مستقبل میں متعدد ممالک میں ایسے دوروں کے اہتمام کا ارادہ رکھتے ہیں، شرکاء کے لیے اہلیت کا معیار مقرر کیا گیا ہے اور شرکاء کا انتخاب ایک کمیٹی اس معیار کو سامنے رکھتے ہوئے کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1000554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1000554/1/جماعت-اسلامی-کے-قائدین-کا-دورہ-ترکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com