QR CodeQR Code

لاہور، ادارہ جماران کے زیراہتمام سپورٹس ڈے

22 Jun 2022 11:12

بچوں کو لاہور کی تاریخی باغ جناح میں لے جایا گیا جہاں بچوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ بچوں کو اس موقع پر دین و قرآن شناسی کے حوالے سے لیکچرز بھی دیئے گئے جبکہ فرسودہ ماحول سے مقابلے کیلئے فکری تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مؤسسہ علوم قرآن ’’ادارہ جماران‘‘ کے زیراہتمام سالانہ قرآن سمر کیمپ میں آئی ایس او لاہور ڈویژن شعبہ اسکاؤٹنگ کے برنامے کے تحت اسپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں محبین کو مختلف اسکاؤٹ سرگرمیاں کروائی گئیں۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن حیدر عباس اور سابق اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ لاہور ڈویژن حمزہ مہدی نے شرکاء سے گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 1000467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1000467/1/لاہور-ادارہ-جماران-کے-زیراہتمام-سپورٹس-ڈے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com