تحریک انصاف اور اسلامی تحریک کے قائدین کی لاہور میں بیٹھک
21 Jun 2022 21:02
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کا موقف سنا ہے، اس موقف کو اپنی قیادت کے سامنے رکھیں گے، ہماری اعلیٰ قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی اس سے تحریک انصاف کو آگاہ کر دیا جائیگا۔ علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ ایسا موقف سامنے آئیگا جو پاکستان اور قوم کیلئے بہتر ہوگا۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اسلامی تحریک پاکستان کے قائدین نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر اور عندلیب عباس شامل تھیں جبکہ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، سید جعفر علی شاہ شاہ، ملک شوکت علی اعوان، قاسم علی قاسمی، سید حسن شاہ ترمذی، سید الطاف کاظمی، صغیر ورک اور سید فرحان رضا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے اسلامی تحریک پاکستان سے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کی درخواست کی۔
خبر کا کوڈ: 1000382