QR CodeQR Code

کرم ایجنسی میں 2007ء سے لیکر جون 2024ء تک اہلِ تشیع کے کانوائے/گاڑیوں پر تکفیری دہشتگردوں کے حملوں کے واقعات

17 Oct 2024 10:17

اسلام ٹائمز: 25 مارچ 2011ء کرم ایجنسی کے علاقے بگن میں پشاور سے پاراچنار جانے والی مسافر گاڑیوں کے قافلے پر حملے میں کم از کم 13 مسافر شہید اور 8 زخمی ہوئے، جبکہ 33 کے قریب افراد کو عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا تھا، جن کو بعد میں کنویں میں پھینک کر شہید کیا گیا۔ چنانچہ اس حملے میں کل ملا کر 46 افراد شہید ہوگئے تھے۔ شہید ہونے والے تمام افراد شیعہ تھے، جو پاراچنار سے تعلق رکھتے تھے۔


ترتیب و تنظیم: علی واحدی

1) 26 مارچ 2008ء:
فاٹا کے لوئر کرم علاقے میں مسلح افراد نے ایک سرکاری ایمبولینس پر گھات لگا کر راکٹوں اور بھاری مشین گنوں کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا، جس میں 2 خواتین سمیت 7 افراد شہید اور 2 دیگر زخمی ہوئے۔ ایمبولینس پاراچنار سے پشاور جا رہی تھی کہ چپھری چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ مقتولین کا تعلق طوری قبیلے سے تھا۔ شہید ہونے والوں میں میں کیڈٹ کالج رزمک کا ایک طالب علم، ایک لیڈی ہیلتھ ورکر اور دو لیویز اہلکار شامل تھے۔

2) 19 جون 2008ء:
پیرقیوم ، صدہ کے مقام پر کرنل مجید اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر کرم عطاء الرحمن کی سربراہی میں پاراچنار جانے والے مسافر کانواۓ کو طالبان، لشکرِ جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے حوالے کیا گیا اور ان درندوں نے ان میں سے 4 افراد کو زندا جلایا باقی افراد کو نہایت ہی بے دردی سے پتھر، اینٹ اور لوہا کاٹنے والی مشین "بالینڈر" اور "آرے کی مشین" سے ان کے سر قلم کر دیئے، ان کے ہاتھ پیر کاٹے گئے، ان کو ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا۔ ان کے مقدس جسموں کو جلایا اور مسخ کیا گیا، جن کی تصاویر گوگل پر موجود ہیں۔

3) 10 جولائی 2008ء:
حکومت اور سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں اپر کرم کے لئے سبزیاں لے کر آنے والی سبزیوں سے بھری گاڑیوں پر اڑاولی گاؤں لور کرم میں حملہ ہوا، گاڑیوں کو لینڈ مائنز کے ذریعے اڑایا گیا، جس میں 7  افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔

4) 2 اپریل 2010ء:
لوئر کرم ایجنسی کے علاقے چرخیل میں عسکریت پسندوں کی اہلِ تشیع کی گاڑیوں پر فائرنگ سے کئی افراد شہید جبکہ متعد زخمی ہوئے۔

5) 16 جولائی 2010ء:
کرم ایجنسی کے علاقے چار خیل میں تکفیری دہشت گردوں نے پاراچنار سے پشاور جانے والے مسافر گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر گھات لگا کر راکٹ سے چلنے والے دستی بم سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پاراچنار سے تعلق رکھنے والے 18 افراد شہید جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔ اس سانحے میں متعدد افراد کو اغوا کیا گیا، جن میں 6 طالب علم بھی شامل تھے۔ اس حملے میں 2 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
 
6) 22 دسمبر 2010ء:

کرم ایجنسی کے علاقے چپھری میں سکیورٹی فورسز کی مدد سے پاراچنار سے پشاور جانے والے قافلے پر شدت پسندوں نے حملہ کیا، جس میں کئی افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

7) 4 جنوری 2011ء:
سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے عسکریت پسندوں نے کرم ایجنسی کے شہر صدہ اور پیر قیوم کے مقام پر کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور دیگر سامان پاراچنار لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا اور سات گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا، گاڑی کے ڈرائیوروں اور کنڈکٹرز کو جلتی ہوئی گاڑیوں میں زندہ ڈالا گیا۔ اس حملے کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ 

8) 25 مارچ 2011ء:
کرم ایجنسی کے علاقے بگن میں پشاور سے پاراچنار جانے والے مسافر گاڑیوں کے قافلے پر حملے میں کم از کم 13 مسافر شہید اور 8 زخمی ہوئے، جبکہ 33 کے قریب افراد کو عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا تھا، جن کو بعد میں کنویں میں پھینک کر شہید کیا گیا۔ چنانچہ اس حملے میں کل ملا کر 46 افراد شہید ہو گئے تھے۔ شہید ہونے والے تمام افراد شیعہ تھے، جو پاراچنار سے تعلق رکھتے تھے۔

9) 21 جون 2022ء:
پاراچنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں پر صدا بائی پاس پر ایف سی چیک پوسٹ پر تکفیری دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ذیشان حیدر (شینگگ) شہید ہوئے۔

10) 24 اکتوبر 2023ء:
رنگ روڈ پشاور پر پاراچنار جانے والی فیلڈر گاڑی پر حملہ ہوا، جس میں عارف حسین شہید ہوئے جبکہ 4 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

11) 26 اکتوبر 2023ء:
لوئر کرم کے علاقے چارخیل میں سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں پاراچنار جانے والے کانوائے پر حملے کے نتیجے میں 4 افراد ناصر حسین، دو بھائی ابرار حسین، مظفر حسین اور سید زمین حسین شہید اور 6 زخمی ہوئے۔

12) 27 دسمبر 2023ء:
ضلع ہنگو میں پاراچنار جانے والی مسافر گاڑی پر حملے میں 2 افراد شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں شہید توقیر سجاد اور شہید عجاز حسین شامل ہیں۔

13) 7 جنوری 2024ء:
صدہ بازار کے قریب پاراچنار سے پشاور جانے والی دو مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں ایک خاتون ڈاکٹر رقیہ اور ڈرائیو رحمان علی سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔

14) 20 جون 2024ء:
پشاور سے پاراچنار آنے والی ہائی ایس گاڑی پر سیٹھ سیف اللہ کے گھر کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈرائیور واجد حسین ملانہ سمیت تین افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 1166987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/article/1166987/کرم-ایجنسی-میں-2007ء-سے-لیکر-جون-2024ء-تک-اہل-تشیع-کے-کانوائے-گاڑیوں-پر-تکفیری-دہشتگردوں-حملوں-واقعات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com