بن سلمان کے بعد بن زائد
14 Sep 2024 10:58
اسلام ٹائمز: سوڈانی پارلیمنٹ کے سابق رکن اور سوڈان کے مشرقی صوبوں کی سپریم کوآرڈینیشن آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل "مبارک النور عبداللہ" نے اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں متحدہ عرب امارات کی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ "متحدہ عرب امارات کا سربراہ محمد بن زید سوڈان کے لوگوں کے قتل کا ذمہ دار ہے اور وہ ایک جنگی مجرم ہے۔"
انٹرویو: معصومہ فروزان
سوڈانی پارلیمنٹ کے سابق رکن "مبارک النور عبداللہ" نے "اسلام ٹائمز" کے رپورٹر سے گفتگو میں ان دنوں اپنے ملک کی اندرونی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے غداروں اور اندرونی کرائے کے قاتلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان غداروں سے جو غیر ملکیوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور انہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے عہدے کو معمولی قیمت پر بیچ دیا، ہم کہتے ہیں کہ آپ جارح ملیشیا کے ہر جرم میں شریک ہیں اور ہم آپ کا احتساب کریں گے، چاہے اس میں کتنا وقت لگے۔ تاریخ بھی حساب کرے گی اور آپ کو جوابدہ ٹھہرائے گی۔
سوڈان کے مشرقی صوبوں کی اعلیٰ رابطہ تنظیم کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا ہے کہ سوڈان کے عوام اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ سوڈان کے خلاف کتنی سازشیں کی گئی ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی مسلح افواج کے پیچھے کھڑے ہوئے ہیں۔سوڈانی عوام اپنی سرزمین، ملک کی ارضی سالمیت اور مذہب کا دفاع کرنے کے مقصد سے اپنی پوری طاقت اور صلاحیت کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ جنگ ابھی جاری ہے اور ہمارے پاس سوڈان کی حمایت کرنے کی مزید طاقت ہے۔
"مبارک النور عبداللہ" نے مزید کہا: "سوڈان کے لوگوں کی طرف سے ہم متحدہ عرب امارات، امریکہ، اسرائیل، افریقی یونین، یورپی یونین اور سوڈان کے اندر اور باہر موجود ان کے دوستوں اور حامیوں کو "نہ" کہتے ہیں اور ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ وہ وہی ہیں، جنہوں نے ہمارے ملک میں جنگ شروع کی ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ کتنے سوڈانی افراد داخلی تنازعات میں مارے گئے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی صحیح اعداد و شمار نہیں ہیں، لیکن عمومی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہزاروں افراد مارے گئے ہیں اور سوڈانی بچوں کی ایک بڑی تعداد بغیر کسی قصور کے جیلوں میں ہے۔
سوڈانی پارلیمنٹ کے سابق رکن نے کہا: "اس وقت سوڈان میں جو جنگ ہو رہی ہے، وہ الدغلو و اماراتی ملیشیا اور سوڈانی عوام کے درمیان جنگ ہے۔" انہوں نے تاکید کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے سربراہ "محمد بن زاید" سوڈان کے عوام کے خلاف ہونے والے تمام جرائم کے سب سے پہلے اور بڑے ذمہ دار ہیں اور متحدہ عرب امارات کا یہ سربراہ ان کا جنگی مجرم ہے۔
خبر کا کوڈ: 1160112