QR CodeQR Code

اسرائیلی فرار کے راستے پر

12 Jun 2024 14:18

اسلام ٹائمز: عبرانی زبان کے میڈیا کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلیوں کے اسراٸیل سے باہر فرار کرنے اور یونان میں مستقل رہائش اختیار کرنے میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ یونان کے کئی کاروباری حلقے اسرائیلیوں کو یونان میں جاٸیداد خریدنے کے لیے مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امیگریشن کی یہ لہر زیادہ تر ایتھنز کی طرف ہے لیکن اب کبسیا اور گلیواڈا میں بھی اسراٸیلی تارکین وطن کی موجودگی دیکھی جا سکتی ہے۔


تحریر: سید تنویر حیدر

یہودیوں کو سبز باغ دکھا کر جس اسراٸیل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، طوفان اقصیٰ نے اس سرسبز باغ کو ویرانے میں تبدیل کر دیا ہے۔ کل تک جن اسرائیلیوں نے فلسطین کی غصب شدہ زمین پر اپنے خوابوں کی بستیاں تعمیر کی ہوئی تھیں، طوفان اقصیٰ کی زد میں آکر ان کی چھتیں اڑچکی ہیں۔ یہودی جس زمین کو اپنے ارمانوں کی سرزمین سمجھتے تھے آج وہ زیر زمین جنم لینے والی تبدیلیوں کی وجہ سے لرزہ براندام ہے۔ ان تبدیلیوں پر گہری نظر رکھنے والے اسرائیلی اب فوری طور پر اپنے لیے نٸے ٹھکانوں کی تلاش میں ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بے شمار یہودیوں نے یونان کی سرزمین کو اپنے نئے مسکن کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

عبرانی زبان کے میڈیا کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلیوں کے اسراٸیل سے باہر فرار کرنے اور یونان میں مستقل رہائش اختیار کرنے میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ یونان کے کئی کاروباری حلقے اسرائیلیوں کو یونان میں جاٸیداد خریدنے کے لیے مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امیگریشن کی یہ لہر زیادہ تر ایتھنز کی طرف ہے لیکن اب کبسیا اور گلیواڈا میں بھی اسراٸیلی تارکین وطن کی موجودگی دیکھی جا سکتی ہے۔ آج ایتھنز کے شمال میں واقع علاقوں میں سیکڑوں اسراٸیلی خاندان ایسے پائے جاتے ہیں جن کا اپنا کنڈرگارٹن اور یہودی اسکول ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہاں آنے والے زیادہ تر یہودیوں کا واپس اسرائیل جانے کو قطعاً  کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یہاں جنگ میں شریک بعض فوجیوں کے خاندان بھی مقیم ہیں۔ اسرائیلیوں کی یونان کے مختلف شہروں کی  طرف ہجرت کی وجہ سے یہاں رہائشی اپارٹمنٹس کی قیمتوں میں تین سے چار گنا تک اضافہ ہوگیا ہے۔ یہاں کے مقامی یوکرائن کے مہاجرین کی نسبت اسرائیلی مہاجرین سے زیادہ تنگ ہیں۔ اس کی وجہ وہ یہ بتاتے ہیں کہ اسرائیلی مجرم ہیں۔ یہاں مقیم جو اسرائیلی، اسرائیل سے اسرائیلیوں کو فرار ہونے میں مدد فراہم کرتے ہیں ان سے اگر پوچھا جائے کہ آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں تو وہ اس کے جواب میں کہتے ہیں کہ ہم ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیوں کہ ”اسرائیل ٹوٹ رہا ہے“۔ بہادر شاہ ظفر نے شاید ایسے ہی کسی موقع پر کہا تھا:

لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میں
کس کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں


خبر کا کوڈ: 1141291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/article/1141291/اسرائیلی-فرار-کے-راستے-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com